ویب ڈیسک:نوبل انعام نہ ملنے کا مجھے کوئی دکھ نہیں، کہا میں خوش ہوں کہ میں نے کئی جنگیں ختم کروا کے لاکھوں جانیں بچائیں۔
تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماریا کورینا ماچاڈونے مجھے فون کرکے کہا وہ یہ انعام میرے نام کرتی ہیں کیوں کہ اس کےکے اصل حقدار آپ ہیں، امریکی صدر نے کہا ’میں خوش ہوں کہ میں نے کئی جنگیں ختم کروا کے لاکھوں جانیں بچائیں۔‘
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سال امن انعام کےلیے خاصے پرامید تھے اور اعلان سے چند گھنٹے قبل ہی انہوں نے کہا تھا کہ اگر مجھے یہ انعام نہیں دیا جاتا تو یہ ہمارے ملک کی بہت بڑی توہین ہوگی۔
دوسری جانب ٹرمپ کی ناکامی پر بعض سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نوبل کمیٹی نے ایک واضح پیغام دیا ہے کہ امن کے قیام کےلیے صرف سیاسی بیانات نہیں بلکہ عملی جدوجہد اور قربانی درکار ہوتی ہے۔