ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضائی آلودگی کےاعتبارسےلاہورکاپہلانمبر،بارش کا امکان

فضائی آلودگی کےاعتبارسےلاہورکاپہلانمبر،بارش کا امکان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:آسمان پر سورج جلوہ گر ،صبح سویرےہلکی خنکی محسوس ہونےلگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 شہر میں5کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چلنےکاسلسلہ جاری ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر کے آخر میں بارش کا امکان ہے۔

 دوسری جانب شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح212ریکارڈ  کی گئی، فضائی آلودگی کےاعتبارسےلاہورکاپہلانمبر ہے۔
سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح399ریکارڈ،غازی روڈ انٹر چینج میں فضائی آلودگی کی شرح266،ڈی ایچ اے فیز 8میں فضائی آلودگی کی شرح 262،ایف سی کالج کے اطراف آلودگی کی شرح260 جبکہ اقبال ٹاؤن 250،سید مراتب علی روڈ پرآلودگی کی شرح244ریکارڈ    کی گئی۔
ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہنے کی ہدایت کی ہے۔