ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چلڈرن ہسپتال لاہور، ہر بچے کو الگ بیڈ ملے گا، ہسپتال مکمل اپ گریڈ ہو گا

Children Hospital Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب: چلڈرن ہسپتال بھی اپ گریڈ ہو گا۔150بیڈ ز کی میڈیکل ایمرجنسی بنے گی۔ ہر بچے کو الگ بیڈ ملے گا۔ وزیر اعٰلی محسن نقوی کی زیرصدارت چلڈرن ہسپتال میں ہنگامی اجلاس میں ہسپتال کی حالت بدلنے کیلئے انقلابی فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیر اعلٰی نےہسپتال کی ایمرجنسی میں زیرعلاج بچوں کی خیریت دریافت کی ۔ 
نگران وزیر اعلٰی محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا۔ میڈیکل ایمرجنسی میں ایک بیڈ پر 3سے 4بچوں کا علاج کیا جارہا تھا۔ ہسپتال میں کمشن مریضوں کے حالات کو دیکھ کر محسن نقوی نے موقع پر اعلیٰ سطحی اجلاس بلا کر چلڈرن ہاسپٹل کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کر لیا۔

جب نگراں وزیراعلیٰ چلڈرن ہاسپٹل پہنچے تو ہسپتال میں میڈیکل ایمرجنسی کے ایک کے سوا باقی تمام ائیرکنڈیشنر بند رکھے گئے تھے، مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب ایک ایک بیڈ پر تین تین چار چار بچوں کو رکھ کر انہیں فوری طبی امداد دینے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ 

 محسن نقوی نے ایمرجنسی کےبند رکھے گئے اے سی فوری طور پر چلانے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر وزیراعلٰی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا  ہنگامی اجلاس ہوا جس میں چلڈرن ہاسپٹل کی خراب حالت کو  فوری طور پر درست کرنے کے لئے اس کی اپ گریڈیشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 یہ  فیصلہ کیاگیاکہ چلڈرن ہاسپٹل میں 150بیڈ ز کی نئی میڈیکل ایمرجنسی بنے گی۔آؤٹ ڈور وارڈ بھی اپ گریڈہوگا۔نیامیڈیسن ویئرہاؤس بنےگا۔سیکرٹری تعمیرات نے اپگریڈیشن پلان کےمتعلق بریفنگ دی ۔ وائس چانسلر چلڈرن یونیورسٹی نے ہسپتال کے امور کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیراعلٰی محسن نقوی نےہسپتال کےدورےکےدوران ایمرجنسی میں زیرعلاج بچوں کی خیریت دریافت کی۔ ماؤں کو دلاسہ دیا ۔ محسن نقوی نے کہا بچوں کا نہ صرف فری علاج ہو گابلکہ ادویات بھی فری ملیں گی۔محسن نقوی نےکہاایک بیڈپرایک بچےکاعلاج ہوناچاہیے۔اپ گریڈیشن کیلئے52 کروڑ روپےمختص کر دیئے ہیں۔وزیراعلی نے میڈیکل ایمرجنسی میں بستروں کی تعداد150تک بڑھانےکاپلان طلب کر لیا۔اجلاس میں وزیرہیلتھ جاوید اکرم، سیکرٹری ہیلتھ اور متعلقہ حکام موجود تھے۔