پشاور؛ ایکسائز پولیس اور  منشیات سمگلرز کے درمیان شدید جھڑپ، دونوں ملزمان گرفتار

پشاور؛ ایکسائز پولیس اور  منشیات سمگلرز کے درمیان شدید جھڑپ، دونوں ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایکسائز پشاور پولیس نے دو منشیات سمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ 

 ترجمان ایکسائز کے مطابق پشاور میں تھانہ ایکسائز پولیس اور  منشیات سمگلرز کے درمیان رنگ روڈ پر شدید جھڑپ ہوئی۔ ایکسائز پولیس اور سمگلروں کی گاڑیوں کا آپس میں ٹکر ہوئی جس میں ایکسائز گاڑی سمیت دو گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں۔ ایکسیڈنٹ میں ایک ایکسائز سب انسپکٹر شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان ایکسائز کا کہنا ہے کہ سمگلرز ہونڈا سوک 2023 گاڑی میں بھاری مقدار میں منشیات سمگل کر رہے تھے۔ شدید مزاحمت کے بعد دونوں سمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کی گاڑی سے 180 کلو چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کردیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔