کامران اکمل کیجانب سے ڈیرن سیمی کی لبنانی ریسٹورنٹ میں دعوت

Kamran Akmal, Darren Sammy
کیپشن: Kamran Akmal, Darren Sammy
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کرکٹر کامران اکمل نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کی لاہور کے ایک ہو ٹل میں دعوت کی۔

ڈیرن سیمی ان دنوں پاکستان جونیئر لیگ میں حیدر آباد ہنٹرز کی ٹیم کے مینٹور کے فرائض انجام دے رہے ہیں، پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے سابق ویسٹ انڈین کپتان کو دعوت پر مدعو کرلیا۔

 دعوت اُنہوں نے لاہور کے ایک لبنانی ریسٹورنٹ میں کی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد اکرم بھی اس ضیافت کا حصہ بنے۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ جب بھی ڈیرن سیمی پاکستان آتے ہیں مل بیٹھنے کا بہانہ تلاش کرتے ہیں۔ دوسری جانب سیمی نے ٹوئٹر پر کامران اکمل کا شکریہ ادا کیا اور لبنانی کھانے کی  تعریف کی۔