نواز شریف کی عدالت پیشی، کارکنوں کی شدید نعرے بازی، ٹریفک کی روانی متاثر

نواز شریف کی عدالت پیشی، کارکنوں کی شدید نعرے بازی، ٹریفک کی روانی متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: چوودھری شوگر مل کیس کے سلسلے میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی احتساب عدالت پیشی، لیگی رہنما اظہار یکجہتی کے لئے پہنچے، لیگی رہنماوں کی پولیس کے ساتھ تلخ کلامی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو چودھری شوگر مل کیس میں کوٹ لکھپت جیل سے احتساب عدالت پیش کیا، لیگی رہنماوں اور کارکنان کی احتساب عدالت جانے کی کوشش میں پولیس کےساتھ تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد لیگی کارکنان نے ہولیس کو پانی کی بوتلیں ماری، لیگی کارکنان نے پولیس کی گاڑی بھی روک لی جبکہ ٹائر جلد کر احتجاج بھی کیا۔

 مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما احسن اقبال مریم اورنگزیب کیپٹن  صفدر کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کو جیل میں ڈال کر بھی حکومت ان سے خوفزدہ ہے، لیگی رہنماوں کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف سے جیل میں ملاقات پر پابندی کےبعد آج احتساب عدالت پیش کیا جا رہا ہے تو ان کے قریب تک جانے سے روکنے کے لئے کرفیو کا سماں کر دیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکنان میاں نوازشریف کے حق میں مسلسل نعرے بازی کرتے رہے جبکہ پولیس کےساتھ بھی متعدد بار تلخ کلامی دھکم پیل ہوئی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کے خلاف سیاسی انتقامی کاروائی ہو رہی ہے جس سے وہ جلد سرخرو ہو کر عوام کے درمیان ہوں گئے۔

Shazia Bashir

Content Writer