ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کو پنجاب فوڈاتھارٹی نےمضر صحت دودھ سےبچالیا

لاہوریوں کو پنجاب فوڈاتھارٹی نےمضر صحت دودھ سےبچالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونسپنجاب فوڈ اتھارٹی کی دودھ چیکنگ مہم جاری،307 گاڑیوں میں موجود 23 ہزار 716 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مختلف شہروں کے داخلی راستوں پر علی الصبح ناکے لگا کر دودھ سپلائی لانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، کل 2178 گاڑیوں میں موجود 4 لاکھ 35 ہزار لیٹر دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کئے گئے، 307 گاڑیوں میں موجود 23 ہزار 716 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق دودھ کی مقدار اور گاڑھا پن بڑھانے کیلئے مضر صحت کیمیکلز، پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔

کیپٹن محمد عثمان کے مطابق ناقص دودھ کی سپلائی کے خلاف ہر سطح پر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے،محفوظ دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے پاسچرائزئشن اور کچھ اور منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، محفوظ دودھ کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ تیاری کے حتمی مراحل میں ہے، جلد خوشخبری دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ   ملاوٹ پر زیرو ٹالرنس، جعل ساز مافیا کے خاتمے کے لیے سزائیں مزید سخت کروانے کی کوشش کر رہے ہیں، اور ان عناصر کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer