پی سی بی نےاحمدشہزاد کوخوشخبری سُنادی

پی سی بی نےاحمدشہزاد کوخوشخبری سُنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42) پی سی بی نےاحمدشہزادکوپی ایس ایل ڈرافٹنگ لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے، ترجمان بی سی بی کا کہناتھا کہ احمدشہزادگولڈکیٹگری کاحصہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد کو  پی سی پی نے پی ایس ایل کے پلئیرز پول میں شامل کر لیا ہے ، ترجمان بی سی بی کا کہنا تھا کہ احمدشہزادکوپی ایس ایل فورکیلئےپول میں شامل  کیا گیا ہے، فی الحال ان پر ڈوپ ٹیسٹ کیس میں 4ماہ کی پابندی عائد ہے جو کہ 10نومبر کو ختم ہو رہی ہے،ڈوپ ٹیسٹ کا فیصلہ نہ آنے کی وجہ سےان کو پول میں شامل نہیں کیا گیا تھا ، فیصلہ آنے کے بعد ان کو شامل کر لیاگیاہے۔

ترجمان بی سی بی کا مزید کہناتھا کہ احمدشہزادگولڈکیٹگری کاحصہ ہوں گے، واضح رہے کہ گزشتہ پی ایس ایل تھری کے ایڈیشن میں احمدشہزاد نے ملتان سلطان کی نمائندگی کی تھی, اب بلے باز کو ٹیم میں برقرار رکھنے یا ریلیز کرنے کا فیصلہ ملتان سلطانز کی ٹیم انتظامیہ کرے گی.

M .SAJID .KHAN

Content Writer