ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلا ون ڈے پاکستان جیت گیا

پہلا ون ڈے پاکستان جیت گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پہلا ون ڈے، پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے مات دیدی

پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6رنز سے مات دے دی اور 3 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیدیم پر کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر293 رنز ہی بناسکی۔

گرین شرٹس کی طرف سے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے سری لنکن بولنگ لائن کے خلاف شاندار ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔سلمان علی آغا نے 83 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی، وہ 87 گیندوں پر 105 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے، یہ ان کی ایک روزہ کرکٹ کی دوسری سنچری ہے۔

چھٹی وکٹ پر سلمان علی آغا کے ساتھ 66 رنز کی شراکت بنانے والے محمد نواز 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔دیگر کھلاڑیوں میں حسین طلعت 62، فخر زمان 32 اور بابراعظم 29 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر تھے جبکہ صائم ایوب 6 اور محمد رضوان نے 5 رنز بنائے۔

سری لنکا کے بولر ونندوہسارانگا نے 54 رنز کے عوض 3 پاکستانی بیٹرز کو پویلین بھیجا۔

پاکستان کے 300 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کےنقصان پر 293 رنز بناسکی۔سری لنکا کی جانب سے ہسا رنگا 59 اور سمارا وکرما 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث روف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے 2،2  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یوں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 6 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 3 میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی۔