ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا، چین، ترکیے، برطانیہ، یورپی یونین اور قطر کی اسلام آباد میں دھماکےکی مذمت

امریکا، چین، ترکیے، برطانیہ، یورپی یونین اور قطر کی اسلام آباد میں دھماکےکی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مریکا، چین، ترکیے، برطانیہ،  یورپی یونین، فرانس، آسٹریلیا  اور قطر  نے اسلام آباد میں دھماکے کی مذمت  کی ہے۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہے، پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاکستان میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ  اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں سے دلی ہم دردی کا اظہار کرتے ہیں۔

ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  اسلام آباد میں خودکش حملےکی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترکیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

 برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے سے آگاہ ہیں ، ہماری ہمدردیاں حملے میں مارے گئے لوگوں کے پیاروں کے ساتھ ہیں۔

یورپی یونین نے بیان میں کہا کہ ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ فرانسیسی سفارت خانے نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

آسٹریلین ہائی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد خود کش حملےکے بعد پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہار  یکجہتی کرتے ہیں۔

قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ قطر اسلام آباد اور وانا میں حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے ، قطر ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور مجرمانہ کارروائیوں کو سختی سے مسترد کرتا ہے ۔