ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کان کنی کا لائسنس جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست،ہائیکورٹ نے  ہدایت دیدی

کان کنی کا لائسنس جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست،ہائیکورٹ نے  ہدایت دیدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنک سالٹ کی کان کنی کا لائسنس جاری نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست،ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کو ہدایت کی کہ ترمیمی قانون کی منظوری کی صورت میں عدالت کو آگاہ کیا جائے۔
 جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے شہری آصف رضا کی درخواست پرسماعت کی۔ دورانِ سماعت، عدالت کے روبرو سرکاری وکیل نے محکمہ مائنزاینڈ منرلز کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔درخواستگزارکے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواستگزارنے تمام قانونی تقاضے مکمل کرلیے ہیں، اسکے باوجود نمک کی کان کنی کا لائسنس جاری نہیں کیا جا رہا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ آئینِ پاکستان کے تحت قانونی کاروبار کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، مگر لائسنس کے اجرا میں تاخیر کے باعث درخواستگزارکا کاروبار شدید متاثراورتعطل کا شکار ہے۔وکیلِ درخواستگزارنے استدعا کی کہ پنک سالٹ کی کان کنی کا لائسنس جاری کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ درخواستگزاراپنے قانونی کاروبارکو جاری رکھ سکے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ترمیمی قانون کی منظوری سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی اورسماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer