(شاہد ندیم سپرا)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کمرشل صارفین کو ایل این جی پر منتقل کرنے کے معاہدوں کے لئے ہفتہ کے روز بزنس ڈویلپمنٹ سیلز کے دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی حکومت نے گیس بحران پر قابو پانے کے لئے کمرشل صارفین کو سسٹم گیس سے ایل این جی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے تمام صارفین کو نوٹسز بھجوا دیئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کیساتھ ایل این جی کا معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں کنکشن منقطع کر دیئے جائیں گے، نوٹسز کے بعد صارفین کی بہت کم تعداد معاہدے کرنے کے لئے دفاتر پہنچی ہے جس کی وجہ سے اب چھٹی کے روز بھی دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔