ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا علیحدگی کا باضابطہ اعلان؟

Shoaib Malik and Sania Mirza
کیپشن: Shoaib Malik and Sania Mirza
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار  ثانیہ مرزا کی علیحدگی کے معاملے پر قریبی ذرائع کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔

 بھارتی ٹینس سٹار   ثانیہ مرزا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی علیحدگی کی خبریں زبان زد عام ہیں ،ابھی تک دونوں طرف سے کوئی واضح اشارے نہیں ملے لیکن قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ شعیب اور ثانیہ کے درمیان قانونی پیچیدگیاں حل ہونے کے بعد علیحدگی کے باضابطہ اعلان کا امکان ہے کیونکہ مختلف پروگرام کے لیے معاہدوں اور قانونی  پیچیدگیوں کے باعث دونوں علیحدگی کی خبروں پرتبصرہ نہیں کررہے۔

 قریبی ذرائع نے دعویٰ  کیا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے کئی معاہدے ہیں جو دونوں اسٹارز نے مکمل کرنے ہیں  جب کہ بیٹے کے لیے دونوں ’کوپیرنٹ‘ کے طور پر معاملات چلائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان ماضی میں بھی کئی بارتعلقات کشیدہ ہوئے جب کہ تاحال دونوں فریقین کی جانب سے اب تک علیحدگی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے شعیب ملک کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں کاغذی کارروائی مکمل ہونا باقی ہے۔ شعیب ملک کے ٹیم ممبر کی جانب سے بھی یہ کہا گیا ہے کہ دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے تاہم اس کی تصدیق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا خود کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے دنوں دبئی میں ہیں جبکہ شعیب ملک پاکستان میں ایک نجی ٹی وی چینل پر اسپورٹس پروگرام کررہے ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔