ڈالر نے پھر اُڑان بھر لی، روپیہ عدم استحکام کا شکار

Dollar
کیپشن: Dollar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستانی روپیہ  عدم استحکام کا شکار ہے۔

کل صبح کے وقت میں سستا ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر مہنگا ہونے والا ڈالر آج بھی اڑان بھر رہا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 221 روپے 42 پیسے کا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار میں منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 4 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 42897 پر آ گیا ہے۔