پی ٹی آئی کے منحرف اراکین میں اختلافات سامنے آگئے

PTI
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین میں اختلافات سامنے آگئے، انہوں نے قومی اسمبلی میں اپنا پارلیمانی لیڈر تبدیل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی اکثریت نے قومی اسمبلی میں اپنا پارلیمانی لیڈر تبدیل کرکے ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ کو اپنا پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے پہلے ملک احمد حسین ڈیہڑ کو اپنا پارلیمانی لیڈر بنایا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف بطورِوزیراعظم عدم اعتماد سے قبل پارٹی کے 25 اراکین نے خود کو علیحدہ کر لیا تھا، اسی دوران عمران خان علی الاعلان کہتے تھے کہ میری پارٹی کے پچیس اراکین اسمبلی کو خریدا گیا تاہم ان الزامات کی اراکین نے تردید کر دی تھی۔