معروف بھارتی اداکارہ نے شادی کا عندیہ دے دیا

decided to marry
کیپشن: Indian actress
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کترینہ کیف ,عالیہ بھٹ کے بعد بھارت کی پدم شری ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے بھی اپنی شادی کا عندیہ دے دیا۔

حال ہی میں پدم شری ایوار ڈ حاصل کرنیوالی اداکارہ  کنگنا رناوت نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی زندگی میں کوئی شخص آگیا ہے۔انہوں نے اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بتایا کہ وہ یقینی طور پر شادی کرنا اور بچے پیدا کرنا چاہتی ہیں۔کنگنا رناوت نے کہا کہ وہ خود کو اگلے 5 سال میں ایک ماں اور بیوی کے طور پر دیکھتی ہیں۔انٹرویو میں کنگنا رناوت سے جب ان کے ہونیوالے شوہر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا لوگ جلد ہی جان جائیں گے۔

 گنگنا رناوت نے بھارت کو کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں اور ہمیشہ ہی اپنے متنازعہ بیان کی وجہ کی خبروں میں رہتی ہیں۔ کنگنا کی   مشہور فلموں میں کوئین، لائف ان اے میٹرو،رنگون اور متعدد مشہور فلمیں شامل ہیں۔