باب وولمر انتقال سے پہلے کلمہ پڑھ چکے تھے، انضمام الحق

inzamam ul haq on bob woolmer
کیپشن: inzamam ul haq bob woolmer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے سابق کوچ باب وولمر مرنے سے پہلے کلمہ پڑھ چکے تھے۔

 تفصیلات کے مطابق انضمام الحق  کا کہنا تھا کہ مرنے سے چار دن پہلے باب وولمر نے کلمہ پڑھا تھا۔وہ کرکٹرمشتاق احمد کے سامنے کلمہ دہراتے رہے اور اسلا م سے متعلق معلومات لیں۔علما بتائیں باب  وولمر مسلمان ہو چکے تھے یا نہیں؟

ورلڈ کپ 2007 میں پاکستانی کی آئرلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد 18 مارچ 2007ء  کوباب وولمر  کو کے ہوٹل کے کمرے میں مردہ پایا گیا۔ پولیس نے ان کی موت کو قتل قرار دیا تھا، بعدازاں اس سلسلے میں مزید تفتیش  کے بعد 12 جون 2007 کو جمیکن پولیس حکام نے تصدیق کر دی کہ ان کی موت طبعی وجوہات کی وجہ سے ہوئی تھی۔

تین غیر جانبدار پتھالوجسٹس کی رپورٹس اور ٹاکسالوجی ٹیسٹ سے یہ واضح ہوا کہ وولمر طبعی موت کا شکار ہوئے اور ان کے جسم میں کسی قسم کا زہر موجود نہیں تھا۔ یوں کئی مہینوں تک ان متنازع موت کا مسئلہ حل ہوا۔

واضح رہے کہ انہیں سال 2005 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا اور 2007 کے ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلے میں ہی پاکستانی ٹیم کی پہلے ویسٹ انڈیز اور پھر آئر لینڈ جیسی نوآموز ٹیم کے ہاتھوں شکست پر ان کے مستعفی ہونے کی نوبت ہی نہ آئی۔

وولمر نے دس ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کی جن میں سے پاکستان نے چار جیتیں، تین ہاریں اور تین کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ انہوں نے مجموعی طور پر اٹھائیس ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کے کوچ کے فرائض انجام دیے جن میں دس ٹیسٹ پاکستان نے جیتے، گیارہ ہارے اور سات برابری پر ختم ہوئے۔

بطور کوچ، باب وولمر نے انہتر ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جن میں سے پاکستان نے سینتیس جیتے، انتیس ہارے جبکہ تین میچوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer