بیوی کوقتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والا شوہرگرفتار

بیوی کوقتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والا شوہرگرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) گرین ٹاون پولیس نے بیوی کوقتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والے شوہرکو گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گرین ٹاون میں 26سالہ زونیرہ کی خودکشی کا ڈراپ سین، بیوی کو قتل کرنے والا شوہر اسد خالق گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر عیسی خان کے مطابق ملزم اسد خالق نے بیوی زونیرہ کو معمولی تلخ کلامی پر فائر مارقتل کردیا تھا۔ ملزم اسد خالق زونیرہ کو میکے جانے سے منع کرتا تھا جس پردونوں میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

وقوعے کے روز دونوں میں جھگڑا ہوا جس پر ملزم اسد خالق نے طیش میں آکر بیوی پر پسٹل سے فائر کیاجس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔مقتولہ کے قتل کے بعد ملزم اسد خالق کی بہن نے 15 پر زونیرہ کی خودکشی کی کال کر دی تھی جبکہ ملزم نے موقع سے گولیوں کے خول بھی غائب کر دیئے اور خود نہا دھو کر موقع پر موجود رہا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزم سے آلہ قتل برآمد کرکر لیا اور تحقیقات جاری ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer