اعلیٰ افسروں کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

اعلیٰ افسروں کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) محکمہ تعمیرات و مواصلات میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، گریڈ 18 اور 19 کے اٹھارہ افسروں کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے 
 جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے افسر نور اقبال کو سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے مکینیکل سرکل تعینات کر دیا گیا، گریڈ 19 کے افسر جمیل احمد بسرا چیف انجینئر نارتھ زون کا تبادلہ، سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ سرکل راولپنڈی تعینات کر دیا گیا،گریڈ 19 کے افسر شہزاد حسین کو سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ ایم اینڈ ار سرکل لاہور تعینات کر دیا گیا،گریڈ 19 کے افسر وقار احمد شعیب کو سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ سرکل ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا، گریڈ 18 کے افسر محمد اکبر دورانی کو سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ ایم اینڈ آر سرکل ملتان تعینات کر دیا گیا، گریڈ 18 کے افسر محمد طاہر کو سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ سرکل بہاولپور تعینات کر دیا گیا، گریڈ 19 کے افسر اعجاز احمد کو سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے سرکل لاہور تعینات کر دیا گیا،گریڈ 19 کے افسر یونس علی کو سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے سرکل نمبر دو فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔
گریڈ 19 کے افسر اشفاق حسین شاہ کو سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ ایم اینڈ آر سرکل فیصل آباد تعینات کر دیا گیا، گریڈ 19 کے افسر سید ارشاد رضا کو سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ سرکل نمبر دو گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا،گریڈ 19 کے افسر خالد حفیظ کو سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ ایم اینڈ آر سرکل راولپنڈی تعینات کر دیا گیا، گریڈ 19 کے افسر شفیق الرحمن کو سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ سرکل نمبر دو لاہور تعینات کر دیا گیا،گریڈ 19 کے افسر طاہر محمود انجم کو سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے سرکل نمبر دو راولپنڈی تعینات کر دیا گیا، گریڈ 19 کے افسر شوکت محبوب کو سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے ایم اینڈ ار سرکل راولپنڈی تعینات کر دیا گیا،گریڈ 19 کے افسر محمد نوار کو سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے سرکل نمبر ایک گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا،گریڈ 19 کے افسر سید شفقت حسین بخاری کو سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے سرکل سرگودھا تعینات کر دیا گیا،گریڈ 19 کے افسر ساکد نثار کو سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ سرکل نمبر دو راولپنڈی تعینات کر دیا گیا، گریڈ 19 کے افسر حافظ جاسید اقبال کو چیف انجینئر پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ نارتھ زون لاہور تعینات کر دیا گیا،سیکرٹری محکمہ تعمیرات و مواصلات کیپٹن ر اسد اللہ خان نے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔