ڈاکٹریاسمین راشد نے ناقص کارکردگی کے حامل سی ای اوز سے جواب طلب کر لیا

 ڈاکٹریاسمین راشد نے ناقص کارکردگی کے حامل سی ای اوز سے جواب طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے ناقص کارکردگی کے حامل سی ای اوز سے جواب طلب کر لیا، صوبائی وزیر نے آواری ہوٹل میں سی ای او کانفرنس کی صدارت کی۔

 

تفصیلات کے مطابق   صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مقامی ہوٹل میں پانچویں سی ای او کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے ناقص کارکردگی دکھانے والے سی ای اوز سے جواب طلب کر لیا۔

 اس موقع سیکٹری و ڈی جی ہیلتھ سمیت تمام اضلاع کے سی ای اوز نے بطور وڈیو کانفرنس شرکت کی، مطابق   صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہر سی ای او کے پاس کوروناوائرس کیلئے بجٹ موجود ہے، تمام سی ای اوز ڈی ایچ کیوزاورٹی ایچ کیوز کادورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیں۔

 

مطابق   صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ  تمام سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجنٹڈ بستروں کی تفصیلات پیش کی جائیں، ہیلتھ پروفیشنلز کی جانب سے علاج کے دوران حفاظتی اقدامات کویقینی بنایاجائے،  سٹاف کا مورال بلند کرنے کیلئے ہیلتھ پروفیشنلز کے ساتھ ملاقات کریں۔

 

 ڈاکٹریاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب مل کر کورونا وائرس کی دوسری لہرکو نا کام بنائیں گے، بہترکارکردگی دکھانے والے سی ای اوز کوشاباش دیتی ہوں، پنجاب کے بنیادی صحت مراکز کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے، ضلع چکوال، نارووال اور جہلم کے سی ای اوز کو بہترکارکردگی پر شاباش دیتی ہوں۔

Shazia Bashir

Content Writer