انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن

انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، جی ٹی روڈ پر بسی موڑ سے داروغہ والا چوک تک سڑک دونوں اطراف تجاوزات قبضے میں لے لی گئیں۔

چیف کارپوریشن آفیسرعلی عباس بخاری اور ایم او ریگولیشن زبیر وٹو کی زیر نگرانی آپریشن کیا گیا۔ چیف کارپوریشن آفیسر علی عباس بخاری نے بتایا کہ کمشنر وایم سی ایل آصف بلال لودھی کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے کیونکہ تجاوزات سے متعلق پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات موصول ہورہی ہیں لہٰذا دکانوں کے باہر لگی تجاوزات قبضے میں لے لی گئی۔

میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن زبیر وٹو کا کہنا تھا کہ کاؤنٹرز، کرسیاں اور سٹالز پر مشتمل سامان قبضے میں لیا گیا۔ تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی تھی۔ زونل افسران کو بھی مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے متحرک کیا گیا۔