ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں فلمی انداز میں ڈکیتی ، فوٹیج منظر عام پر آگئی

لاہور میں فلمی انداز میں ڈکیتی ، فوٹیج منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) لاہوریئے اب گھروں میں بھی غیر محفوظ، سبزہ زار کے رہائشی ارشد کے گھر کار سوار پانچ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کرتے ہوئے اُدھم مچا دیا، مزاحمت پر فائرنگ کر کے شہری کو زخمی بھی کر دیا۔ فلمی انداز میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے رہائشی شہری ارشد کے گھر  پر ڈاکوؤں نے فلمی انداز میں دھاوا بول دیا، کار سوار پانچ ڈاکو اسلحہ لہراتے ارشد کے گھر میں داخل ہوئے۔ اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور لوٹ مار شروع کر دی۔

سٹی 42 کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے چہرے چھپا رکھے ہیں۔ ڈاکو پہلے خواتین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور پھر مزاحمت کرنے پر آفتاب کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیتے ہیں۔

پانچ مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو زدوکوب کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر باآسانی موقع سے فرار ہو گئے۔ پہلے تو پولیس واردات سے بے خبر رہی اور پھر روایتی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سی سی ٹی وی کے باوجود ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لئے کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔

Sughra Afzal

Content Writer