ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ ایک بار پھر مارکیٹ کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔
جیولرز کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 5300 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4544 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 18 ہزار 961 روپے تک آ گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آئے ہیں، جہاں 53 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس قیمت 4660 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 8513 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔