ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹار بیٹر بابر اعظم فٹ، پریکٹس شروع کردی

سٹار بیٹر بابر اعظم فٹ، پریکٹس شروع کردی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر بابر اعظم فٹ ہوگئے جس کے بعد انہوں نے  پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔

 بابر اعظم نے ڈھاکا میں بیٹنگ کوچ اسد شفیق کی نگرانی میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی اکیڈمی میں بیٹنگ پریکٹس کی۔

 اس موقع پر ٹرینر اور فزیو بھی بابر کے ساتھ نیٹس پر موجود تھے۔

  بابر اعظم نے وکٹوں کے درمیان دوڑ بھی کسی مشکل کے بغیر کی۔

 واضح رہے کہ بابر اعظم گھٹنے کی تکلیف کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے۔

 بابر اعظم سلہٹ میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔