شہباز علی:پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ,پاک بھارت کشیدگی کے باعث روکے گئے کرکٹ ایونٹس دوبارہ شروع ہونے لگے.
تفصیلات کے مطابق پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کے میچز 14 مئی سے دوبارہ شروع ہوں گے،14مئی کو مجموعی طور پر نو میچز کا آغاز ہوگا،لاہور میں ریلوے سٹیڈیم، ایل سی سی اے گراونڈ پر میچز شروع ہوں گے،سعید سپورٹس سٹی گراونڈ پر بھی 14 مئی سے میچز شروع ہوں گے۔
میچز کا نیا شیڈول ٹیموں اور میچ آفیشلز کو بھجوا دیا گیا۔
میچز کے اختتام پر ہر گروپ سے 2ٹاپ ٹیمیں اگلے مرحلے کیلئےکوالیفائی کریں گی۔