ویب ڈیسک: انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے مشرقی حصے میں زور دار زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 جبکہ اس کی گہرائی 21 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق زلزلے کا مرکز جزیرے کے شمال اور مشرقی حصے میں تھا۔ اگرچہ جھٹکے شدید نوعیت کے تھے تاہم سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں تاہم مقامی حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔