ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:مالی سال کی 17-6 201کے آڈٹ میں ہوشرباانکشافات

لاہور:مالی سال کی 17-6 201کے آڈٹ میں ہوشرباانکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ لشاد: سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کی 17-2016کی آڈٹ رپورٹ ،مالی بے ضابطگیوں کاانکشاف کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے اکاؤنٹ فور سے غیر قانونی 13کروڑ 20 لاکھ کی ادائیگیاں کی گئی،پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے معاملے کی چھان بین کا آغاز کردیا،ناقص مالی نظم و ضبط کے باعث 8 کروڑ 48 لاکھ روپے کی منتقلیاں کی گئیں،آڈٹ رپورٹ میں محکمہ کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی گئی۔

آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو محکمانہ جواب موصول نہ ہوا ناہی ڈی اے سی اجلاس بلایا گیا،4کروڑ 72 لاکھ کی غیر مجاز ادائیگیاں ڈی ڈی اوز کو قواعد کے برخلاف کردی گئیں۔

آڈٹ کے مطابق ڈی ڈی اوز کو ادائیگی حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

قواعد کے مطابق ایک لاکھ سے زائد کی ادائیگی چیک کے ذریعے وینڈرز کو ہونی چاہیے تھی۔

 آڈٹ رپورٹ کے مطابق  ذمہ داران کیخلاف تحقیقات اور حسابات کی مکمل جانچ کی جائے۔