ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ حرا مانی کے رونے کی ویڈیو نے مداح کو افسردہ کردیا

اداکارہ حرا مانی کے رونے کی ویڈیو نے مداح کو افسردہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان حرا مانی سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظر آتی ہیں، اداکارہ نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ رو رہی ہیں۔

 اداکارہ حرا مانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ گزشتہ روز میں ابوظہبی ایئرپورٹ پر پھنس گئی تھی، مجھے لگ رہا تھا میں کبھی بھی اپنے بچوں نہیں مل پاوں گی، ایئر اسپیس بند ہو گئی تھی، ہم جنگ نہیں چاہتے ، ہم بچوں والے لوگ ہیں۔

اداکارہ حرا مانی نے مزید لکھا کہ ’بس اپنے جذبات شیئر کرنا چاہتی ہوں اُن تمام پاکستانیوں سے جن جن کے بچے، شوہر، بیٹے جو اس جنگ کی نذر ہوئے ہیں، میری دل سے دعا ہے کہ اُن سب کے لئے اللہ آپ سب کو صبر عطا فرمائے، پاکستان زندہ باد!