غلام حیدر:تھانہ صدر میاں چنوں کے علاقہ نزد لال چوک میں پولیس مقابلہ، صبح بذریعہ فون پولیس کو اطلاع ملی کے لال چوک کے نزدیک 03 کس ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ رہے ہیں، اطلاع پاکر تھانہ صدر میاں چنوں پولیس فوری موقع پر پہنچی۔
پولیس کو آتا دیکھ کر ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کردی، پولیس ٹیم کی حفاظت خود اختیاری میں جوابی فائرنگ کی، دوران فائرنگ ایک ڈاکو اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک، 02 ساتھی ڈاکو فرار ہوگئے۔
ہلاک ڈاکو کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے THQ میاں چنوں منتقل کردیا گیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت کاظم ولد متا لوڑی سکنہ 28/14L کے نام سے ہوئی۔
ہلاک ڈاکو قتل سمیت ڈکیتی اور رابری کے تھانہ شاہ کوٹ، سٹی میانچنوں اور صدر میاں چنوں میں 26 مقدمات میں ملوث تھا، ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایات پر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی اور سرچ اپریشن جاری ہے، فرار ہونے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔