ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلائٹ آپریشن بحال لیکن فلائٹس منسوخ، ڈیڑھ سو فلائٹس لیٹ

Lahore Airport, Flight Operations, Airports Authority, city42, Flight postponed, Flight late, Flight delayed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان کے تمام ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال ہو چکے ہیں۔ ائیرپورٹس پر گزشتہ دن ملتوی کی گئی فلائٹس کا بوجھ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے بہت سی فلئٹس تاخیر کا شکار ییں اور بہت سی فلائٹس منسوخ ہو چکی ہیں۔

ائیرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں سے فلائٹس کے نئے شیڈول کے لئے ائیرپورٹس پر انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ آج شام بھارت کے ساتھ سیز فائر ہونے کے بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن بحال کر دیئے گئے ہیں لیکن  ائیرپورٹس پر انتظامیہ کی سرتوڑ کوشش کے باوجود تمام فلائٹس کو مسافروں کی سہولت کے شیڈول کے مطابق چلانا ابھی ممکن نہیں ہو رہا۔ فلائٹس کے غیر معمولی دباؤ کے باوجود انٹرنیشنل اور قومی فلائٹس کو کم سے کم وقت میں روانہ کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس دوران ڈیڑھ سو سے زیادہ فلائتس تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔  بہت سی فلائٹس غیر یقینی کا شکار ہیں۔

 مسافروں سے فلائٹس کے نئے شیدول کے لئے ائیرپورٹس پر متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کے لئے کہا  جا رہا ہے۔

ایوی ایشن حکام نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کی چالیس فلائٹس منسوخ ہوئی ہیں۔ لاہور کی  38فلائٹس اور کراچی ائیرپورٹ پر 45 فلائتس منسوخ ہوئی ہیں۔ ملتان میں 10 اور پشاور اپئیر پورٹ پر   11 فلائٹس منسوخ کی گئی ہیں۔