ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پولیس عمران خان کو لے کر عدالت کیلئے روانہ

 پولیس عمران خان کو لے کر عدالت کیلئے روانہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کیلئے پولیس سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق عمران خان کو لے کر عدالت کیلئے روانہ ہو گئی۔

 پولیس لائنز کے عقبی دروانے سے پولیس عمران خان کو لے کر سپریم کورٹ کے لئے روانہ ہو گئی، عمران خان کی سپریم کورٹ پیشی سے قبل ریڈ زون مکمل طور پر سیل کر دیا گیا، ریڈ زون کو پولیس اہلکاروں نے طرف سے بند کر دیا، بابر اعوان سپریم کورٹ پہنچ گئے، سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

 دوسری جانب آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، عمران خان کو خفیہ طریقے سے سپریم کورٹ لے  جانے پر مشاورت، آئی جی اسلام آباد نے ٹریفک افسران کو روٹ طے کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دیں، عمران خان کو پولیس اود رینجز کہ سیکورٹی حصار میں سپریم کورٹ پہنچانے پر اتفاق۔ 

 سپریم کورٹ میں عمران خان کی رہائی سے متعلق کیس پر سماعت، سپریم کورٹ کے لان کلیئر کروا دیئے گئے، لان میں موجود ملازمین کی بڑی تعداد کو سپریم کورٹ کے اندر بھیج دیا گیا، سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی سخت کر دی گئی، سپریم کورٹ احاطے میں پولیس کی مزید نفری تعینات، کمرہ عدالت نمبر ایک میں آڈیو سسٹم چیک کیا جارہا ہے۔