آٹا بحران ختم مگر قیمتیں کم نہ ہوسکیں

 آٹا بحران ختم مگر قیمتیں کم نہ ہوسکیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) کراچی میں آٹے کا بحران تو ختم ہو گیا لیکن آٹے کی قیمتیں بدستور آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

 روشنیوں کے شہر  کراچی میں آٹے کے بحران سے نجات پائی تو آٹے کی مہنگے داموں فروخت نے آن گھیرا۔ شہر قائد میں آٹا بحران ختم مگر قیمتیں کم نہ ہوسکیں، چکی کا آٹا 160 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔ دوسری جانب چکی مالکان کا کہنا ہے کہ آٹے کی سپلائی میں اب کوئی رکاوٹ نہیں ہے، سرکاری آٹے کا معیار بہتر نہیں ہوتا، اوپن مارکیٹ کے آٹے کا معیار اچھا ہے اس لیے تھوڑا مہنگا ہے، اس وقت مارکیٹ میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، اوپن مارکیٹ میں ریٹ اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer