ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج

 پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کے گھر چھاپے کے دوران پیٹرول بم  پھینکنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج نے عبوری ضمانت پر فیصلہ سنایا اور پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کردی۔

پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔