پنجاب کے تمام سرکاری سکول مزید 2 دن بند رکھنے کا اعلان

  پنجاب کے تمام سرکاری سکول مزید 2 دن بند رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:  حکومت نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد حالات کشیدہ ہونے کے باعث  پنجاب کے تمام سرکاری سکول آج اور کل مزید بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ 

 پنجاب کے 9 بورڈز کے تحت ہونے والے نویں جماعت کے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں جب کہ برٹش کونسل نے بھی آج کے پرچے ملتوی کردیے۔صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے آج خیبر پختونخوا اور حساس علاقوں کے سوا ملک بھر میں پرائیویٹ اسکولز کھولنے کا اعلان کیا ہے اور آل پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سند ھ نے بھی آج صوبے کے تمام نجی تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی تعلیمی بورڈ نے 13 مئی تک تمام امتحانات ملتوی کردیے۔