ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ،باپ بیٹا جاں بحق

دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ،باپ بیٹا جاں بحق
کیپشن: Murder
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی :شادباغ کے علاقے بمبھے جگھیاں میں دہرے قتل کی واردات، چچا زاد بھائی کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق، خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد میں 50 سالہ حضر حیات اور 22 سالہ حمزہ شامل ہیں۔پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی ۔پولیس کے مطابق چچا زاد بھائی عدنان عرف اچھو کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوئے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے ایس پی سٹی کو ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہناتھا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے شادباغ میں فائرنگ سے باپ بیٹے کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لےلیا۔آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی،اور سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔ آئی جی پنجاب  نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جلد از جلد گرفتار کیا جائے، اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔