ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سےہلاکتوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ،مزید نئے کیسز رپورٹ

کورونا سےہلاکتوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ،مزید نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) کورونا کے جان لیوا وار جاری،ہلاکتوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔ حالت تشویشناک ہونے کے باعث کئی مریضوں کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے جان لیوا وار جاری ہیں اور ایک مرتبہ پھرہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔شہر میں کورونا مزید43 قیمتی زندگیاں نگل گیا،24 گھنٹوں میں کورونا کے 704 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں 879 مریض داخل ہیں  کورونا کے 560 مصدقہ مریضوں کاعلاج جاری ہے،224 مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیاگیا ہے۔

 ملکی مجموعی صورتحا ل کی بات کی جائے تو24گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 113 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 106 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 64 ہزار 557 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 84 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 20 ہزار 851، سندھ میں 2 لاکھ 93 ہزار 426، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 24 ہزار 979، بلوچستان میں 23 ہزار 534، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 401، اسلام آباد میں 78 ہزار 382 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 984 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 22 لاکھ 67 ہزار 310 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 883 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 66 ہزار 492 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 859 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔