اچھرہ بازار :بازار کھلتے ہی رش بڑھ گیا،احتیاطی تدابیر نظر انداز

اچھرہ بازار :بازار کھلتے ہی رش بڑھ گیا،احتیاطی تدابیر نظر انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقار گھمن: ملک کی تاریخ میں طویل ترین عرصے تک کاروباری سرگرمیاں معطل رہنے کے بعد شہر میں مارکیٹس ، بازار کھل گئے، اچھرہ بازار میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد پہلے روز ہی خریداروں کا بے پناہ رش نظر آیا۔ خریداروں اور دکانداروں نے کاروبار کھلنے پر سکھ کا سانس لیا۔

لاہور شہر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاون سے اڑتالیس روز ہر قسم کی کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔ جس سے تاجروں، ملازمین ، مزدوروں نے کافی معاشی نقصان برداشت کیا۔ تاہم کاروبار کی اجازت ملنے پر دکانداراورتاجر خوش دکھائی دئیے۔

اچھرہ بازار میں خواتین خریداروں کا اتنا رش دیکھ کر سمجھ نہیں آرہی تھی کہ یہ خواتین اتنے روز بغیر شاپنگ کئے گھروں میں کیسے بیٹھی رہی ہونگی۔ خواتین کا کہنا تھا ضرورت کی خریداری کے لئے نکلی ہیں۔

بازاروں میں ماسک پہننے پر توجہ تو دی جارہی ہے مگر سماجی فاصلے کا کوئی خیال نہیں رکھا جارہا۔جس سے وائرس پھیلنے کا خدشہ بدستور موجود ہے،طویل لاک ڈاون کے بعد ہئیرڈریسرز اور صالون کھلنے سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا، کسی نے بال چھوٹے کرائے ،تو کسی نے داڑھی کی تراش خراش کرائی ، تو کوئی سفید بالوں کو کلر کروا گیا۔ باربر شاپس پر کیسے کام ہورہا ہے۔

یادرہے پنجاب میں کورونا وائرس کے 438 نئے کیس سامنے آچکے ہیں، تعداد 10ہزار471 ہوگئی، لاہور میں 4 ہزار84 تصدیق شدہ مریض ہیں۔41 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔4 ہزار131 افراد صحتیاب ہوئےاور پنجاب بھر میں اب تک کل 1لاکھ17 ہزار206 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔لاہور میں کورونا مریضوں کو رکھنے کے لیے مختلف ہسپتالوں،کوارٹرز،ہوٹلز اور ہاسٹلز میں قرنطینہ سینٹرز بنا ئے گئے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer