ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے مختلف حصوں میں ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ بارش متوقع

پنجاب کے مختلف حصوں میں ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ بارش متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) رمضان المبارک کا 17 واں روزہ لاہور شہر اور پنجاب کے دیگر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، لاہور کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جزوی طور پر آبرآلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر آبرآلود رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق آج ٹھنڈی ہوا چلنے سے شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ منگل کے روز بھی شہر کا موسم جزوی طور پر آبرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کےعلاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، پنجاب صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہیگا،راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، اٹک ،میانوالی،گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، گجرات ،خوشاب اور بھکر میں بھی آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے  جبکہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مو سم شدید گرم اور خشک رہیگ۔

  دوسری طرف خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ چترال، دیر، سوات ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، بشام ، چارسدہ،پشاور، مردان،کرم اور کوہاٹ، گلگت بلتستان،کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

شہرقائد میں آج کم سے کم درج حرارت 27 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب سے ہوا چل رہی ہے، اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے،ہوا میں نمی کا نتاسب زیادہ ہونے کی باعث گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی ،شہر قائد میں آئندہ چند دنوں تک درج حرارت 36 سے 38 سنٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer