ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

50 فیصدورک فرام ہوم پالیسی لاگو ہونے سے پہلے ہی ختم; جمعہ کو دفاتر کھلے رہیں گے

50 فیصدورک فرام ہوم پالیسی لاگو ہونے سے پہلے ہی ختم; جمعہ کو دفاتر کھلے رہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ٹیکس وصولیوں کا مشن،ایف بی آرملازمین کے لیے50 فیصدورک فرام ہوم  پالیسی لاگو ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئی ۔ 

ایف بی آر کے دفاتر جمعہ کے روز بھی کھلے رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ ایف بی آر ہیڈکوارٹر اور فیلڈ فارمیشنز کے لیے نیا حکم جاری ہوگیا ۔
  نوٹیفیکشن کے مطابق ورک فرام ہوم کی پابندی ایف بی آر دفاتر پر لاگو نہیں ہوگی،ایف بی آر دفاتر میں معمول کے مطابق حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ۔ 

ایف بی آر کے تمام دفاتر جمعہ کو بھی کام جاری رکھیں گے، ایف بی آر ملازمین کو نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل کی ہدایت کی گئی ۔ کابینہ ڈویژن کی ورک فرام ہوم پالیسی ایف بی آر پر لاگو نہیں ہے ۔ ایف بی آر ہیڈکوارٹر اور فیلڈ دفاتر مکمل طور پر فعال رہیں گے،ایف بی آر افسران اور ملازمین کو دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کا حکم جاری کردیا گیا۔