ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ایئرپورٹ کے قریب 2 ڈرون گرنے سے 4 افراد زخمی 

دبئی ایئرپورٹ کے قریب 2 ڈرون گرنے سے 4 افراد زخمی 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک ؛ دبئی ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرون گرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہے، جس میں 4 افراد زخمی ہوئے، ایئر ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کی صبح دو ڈرون دبئی ایئرپورٹ کے قریب گرے، جس سے 4 افراد کو معمولی و معتدل نوعیت کی چوٹیں آئیں، زخمیوں میں دو گھانا، ایک بنگلادیشی اور ایک ہندوستانی شہری شامل ہے۔

دبئی انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی کہ وہ صرف اس وقت سفر کریں جب ایئر لائن نے پرواز کی تصدیق کی ہو، کیونکہ شیڈول میں مسلسل تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب اسلامک ریپبلکن گارڈز نے کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کویت میں ایئر بیس اور نیول بیس کو ہٹ کرنے کا دعویٰ کیا گیا، بحرین میں بھی نیول بیس پر ڈرون اور میزائل داغے گئے،عمان نے اپنی سرحدوں کی طرف آتا ایک ڈرون سمندر میں مار گرانے کا دعویٰ کیا، قطر نے بھی میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ شیباہ آئل فیلڈ کی طرف آنے والے 7 ڈرون مار گرائے۔

نیدر لینڈز نے 28 مارچ تک دبئی کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن منسوخ کر دیا۔