سٹی 42: ایرا ن کا کہنا ہے کہ دنیا 200 ڈالر فی بیرل تیل کے لیے تیار رہے ،وشنگٹن تیل کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کرسکے گا ۔
ایران کے خاتم الانبیا ملٹری کمانڈ ہیڈ کوارٹرز نے خبردارکرتے ہوئے کہاہے۔امریکہ اب تیل کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کر سکے گا۔ ہم ایران تیل کا ایک لیٹر بھی امریکہ، اسرائیل اور ان کے شراکت داروں تک نہیں پہنچنے دے گا۔ ان کی طرف جانے والا ہر بحری جہاز یا ٹینکر ہمارے لیے ایک جائز ہدف ہو گا۔
تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کے لیے تیار ہو جائیں، کیونکہ تیل کی قیمت علاقائی سلامتی پر منحصر ہے جسے آپ نے غیر مستحکم کر دیا ہے۔