سٹی 42: پی ایس ایل الیون کے گیارہویں ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی .
پی ایس ایل الیون کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کی گئی
: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل سیزن الیون کی ٹرافی کی تقریب رونمائی سے چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاسیزن الیون میں 8 ٹیمیں ایک ٹرافی کے حصول کے جنگ لڑیں گی ۔پی ایس ایل سیزن الیون کی ٹرافی کا نام انفینٹی رکھا گیا ہے۔
پی ایس ایل سیزن الیون کی ٹرافی ایمریٹس کٹ اسٹون کا استعمال کیا گیا ہے ۔سیزن الیون میں 8 ٹیموں کی وجہ سے ایمریٹس اسٹون استعمال کیا گیا ہے ۔ایمریٹس اسٹون کے بھی 8 کارنر ہوتے ہیں ۔ٹرافی پر چاند ستارے کا مطلب کامیابی کی معراج ہے ۔
ٹرافی کے لئے پہلی بار گولڈ، سلور اور اسٹون کا ایک ساتھ استعمال کیا گیا ہے ۔
18 ماسٹرز نے دو ہزار گھنٹوں تک مسلسل کام کرکے میڈ ان پاکستان ٹرافی تیار کی ہے۔

