ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ میں الیکٹرک بائیکس سکیم کا افتتاح ؛ ورکنگ وویمن اور طلبہ میں 20 ہزار بائیکس تقسیم کی جائیں گی

 کوئٹہ میں الیکٹرک بائیکس سکیم کا افتتاح ؛ ورکنگ وویمن اور طلبہ میں 20 ہزار بائیکس تقسیم کی جائیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: وزیر اعلیٰ ہاؤس کوئٹہ  میں الیکٹرک بائیکس سکیم کا افتتاح  کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے سکیم کا افتتاح کیا ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی  نے  تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا ای بائیکس سکیم ورکنگ وویمن ، طلبہ اور عام پبلک کیلئے ہے ،پہلی ایک میں پنک بائیکس متعارف کروارہے ہیں ، کمپنی کے مطابق 100 کلو میٹر تک ایک چارج پر چل سکتی ہے ، دائرہ کار دیگر اضلاع تک بڑھائیں گے آن لائن قرعہ اندازی ہوگی جس کو شہر نہیں آناپڑے گا ۔

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں الیکٹرک بائیکس اسکیم کی تقریب کا انعقاد   ہوا ۔ وزیر اعلیٰ سمیت چیف سیکرٹری بلوچستان، صوبائی وزراء اراکین اسمبلی بھی شریک  تھے ۔ تقریب میں طلبہ وطالبات ، مختلف محکموں کی خواتین اہلکاروں اور اساتذہ  نے بھی شرکت کی ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسکیم کے تحت ورکنگ وویمن اور طلبہ میں 20 ہزار ایک بائیکس تقسیم کی جائے گی۔ایک الیکٹرک بائیک کی قیمت 1 لاکھ 75 ہزار روپے ہے ۔بائیک کو آسان اقساط پر ورکنگ وویمن اور طلبہ کو دی جائیں گی۔حکومت بلوچستان 52 ہزار 500 روپے فی بائیک پر سبسڈی فراہم کرے گی، الیکٹرک بائیک حاصل کرنے کے لیے آن لائن پورٹل پر اپلائی کیا جاسکتا ہے