سٹی 42: قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات ہوئی ۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کی قیادت میں کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی ۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے 8 برس بعد ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کی محنت کی تعریف کی ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے جاب نہ کرنے والے ہاکی پلئیرز کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ۔ محسن نقوی نے کہا زخمی ہاکی پلئیرز کا علاج پی سی بی کرائے گا ۔
فٹنس و میڈیکل کے حوالے سے ہاکی پلئیرز کو پورا سپورٹ کریں گے ۔ پی سی بی ہاکی پلئیرز سے پہلے کی طرح تعاون کرتا رہے گا۔آپ کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی میں ہمارا تعاون ہمیشہ شامل حال رہے گا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ہاکی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھرپور سپورٹ پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا
خواجہ جنید نے کہاآپ کی سپورٹ نے پلئیرز کی بہت حوصلہ افزائی کی۔ آپ نے مشکل وقت میں کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا۔
ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم نے کہا ہم قومی ہاکی ٹیم کو مدعو کرنے کے لیے چئیرمین پی سی بی کے مشکور ہیں ۔ چئیر مین پی سی بی نے ہاکی کے تمام بے روز گار کھلاڑیوں کوسی ڈی اے میں نوکریوں دینے کا اعلان کیا ہے ۔چئیرمین پی سی بی نے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دی ۔چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پرولیگ میں ہماری ٹیم نے مشکل صورت حال کے باوجود اچھا پرفارم کیا۔
عماد شکیل بٹ نے کہا انگلینڈ کے خلاف فائنل میں شکست کے باوجود ہم نے بہت اچھی ہاکی کھیلی ۔پرولیگ اور ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں گے ۔
خواجہ جنید نے کہا پی ایچ ایف کی موجودہ انتظامیہ ہاکی کو بہتر انداز میں لے کر چل رہی ہے ۔ ہاکی بحالی کے لیے تفصیلی پلان تیار کیا جارہا ہے۔
قومی ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد۔ چیف فنانشل آفیسر۔تمام ڈائریکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
