ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ : اڑھائی سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

رائیونڈ : اڑھائی سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: رائیونڈ کے علاقے میں کھلے مین ہول میں گر کر  اڑھائی سالہ بچہ  جاں بحق ہو گیا۔

 ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے واقعے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے اور کھلے مین ہول کے باعث پیش آنے والے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ غفلت کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

پولیس تھانہ رائیونڈ نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کی شناخت یاسین اور زین کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سیوریج کا پانی ڈالنے کے لیے مین ہول کھولا تھا جس کے باعث یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور واقعہ میں ملوث دیگر ذمہ داران کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ شہر میں کھلے مین ہولز اور نکاسی آب کے خطرناک مقامات کے ذمہ داران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔