ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف منسٹر آئی ٹی انٹر نشپ پروگرام؛حکومت طلبہ کو فی کس 50 ہزار وظیفہ دے گی

چیف منسٹر آئی ٹی انٹر نشپ پروگرام؛حکومت طلبہ کو فی کس 50 ہزار وظیفہ دے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:چیف منسٹر آئی ٹی انٹرنشپ پروگرام کے تحت پنجاب حکومت 30 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کو انٹرنشپ میں مدد دے گی۔

پنجاب حکومت نے 30 ہزار آئی ٹی گریجویٹس طلبا کے لیے خصوصی آئی ٹی انٹرنشپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو عملی تجربہ فراہم کرنا اور انہیں عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔

 حکام کے مطابق انٹرنشپ پروگرام پانچ سالہ ہوگا اور اس کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ منتخب طلبا کو چار ماہ تک ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا، جبکہ نجی آئی ٹی کمپنیوں کو ہر امیدوار کے لیے 12 ہزار 500 روپے ماہانہ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ پروگرام کی نگرانی کرے گا اور امیدواروں کی بھرتی و آن بورڈنگ کے لیے ایک مرکزی انٹرنشپ پورٹل بنایا جائے گا۔ اس کے ذریعے انٹرنز کی کارکردگی اور پروگرام کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

پروگرام میں انٹرنز کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ آئی ٹی سرٹیفکیشنز بھی فراہم کیے جائیں گے، جس سے ان کی پیشہ ورانہ قابلیت میں اضافہ ہوگا۔ علاوہ ازیں، ٹیکنالوجی ایکسپوز اور انوویشن فیسٹیولز کا انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ نوجوان تخلیقی آئیڈیاز پیش کریں اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں عملی تجربہ حاصل کریں۔

یہ پروگرام پنجاب کے نوجوان آئی ٹی گریجویٹس کے لیے ایک اہم موقع ہے جو انہیں نہ صرف تربیت فراہم کرے گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھائے گا۔