ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم کا کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ

بابر اعظم کا کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے معروف بیٹر بابر اعظم نے ٹیم مینجمنٹ کے مشورے پر کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی مینجمنٹ نے بابر اعظم کو آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا، جس کے باعث وہ جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں حصہ نہیں لیں گے۔ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے انہیں اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی ہدایت بھی نہیں دی گئی۔

بابر اعظم نے اپنی عدم دستیابی کے حوالے سے لاہور وائٹس کی ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے، جو اس وقت نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقفے کے دوران بابر اعظم اپنی بیٹنگ میں بہتری کے لیے انفرادی کوچز کے ساتھ نیٹس میں پریکٹس کر رہے ہیں۔ وہ آئندہ ہونے والی پاکستان سپر لیگ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بابر اعظم اپنی پرانی اور کامیاب بیٹنگ تکنیک کو دوبارہ مؤثر بنانے کے لیے خصوصی محنت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں وہ پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے اوپننگ کرتے نظر آئیں گے۔