ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلاق کے بعد رجب بٹ کا نیا بیان وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع

طلاق کے بعد رجب بٹ کا نیا بیان وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری تنازع پر تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو اپنے شرعی اور قانونی حقوق استعمال کرتے ہوئے حل کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ شادی سے متعلق سوالات اور تنازعات کے دوران سب سے بڑی غلطی ان کی اپنی تھی، کیونکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ہی وقت میں جواب دیا جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ معاملہ ابتدا ہی سے قانونی اور شرعی طریقے سے حل کیا جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے ایمان اسد کی انسٹاگرام اسٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر بات کرنے کے بجائے براہ راست بات چیت کی جا سکتی تھی، مجھے یا میرے گھر والوں کو ایک میسیج ہی کردیا ہوتا تو بہتر رہتا،اس طرح کی پوسٹس سے صرف لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کہانیوں اور تبصروں پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی زندگی اور خاندان سے متعلق منفی تبصرے انہیں پریشان نہیں کرتے، کیونکہ  انسان کو نقصان یا فائدہ صرف اللہ ہی پہنچا سکتا ہے۔

رجب بٹ کا کہنا تھا کہ آئندہ وہ اپنی ذاتی یا ازدواجی زندگی سے متعلق کوئی بیان سوشل میڈیا پر نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق وہ اپنی تمام شرعی اور قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے اس معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔