سٹی 42 : اپنی بیٹی کی صحت بہتر ہونے پر کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے دستیابی ظاہر کر دی
محمد یوسف اب پاکستانی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جائیں گے،محمد یوسف بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ٹیم کے ساتھ جانے پر شش و پنج میں تھے
محمد یوسف نے بتایا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیٹی کی طبیعت اب بہتر ہے لہذا میں ٹیم کے ساتھ جا رہا ہوں،قومی ٹیم کے ساتھ جانا قومی فریضہ ہے جسے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے