ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

13 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی؛سیاسی رہنما کو 40 سال قید کی سزا

13 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی؛سیاسی رہنما کو 40 سال قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آسٹریلیا میں 13 خواتین کیساتھ جنسی زیادتی پر بی جے پی رہنما کو 40 سال قید  کی سز ا سنا دی گئی 

آسٹریلیا میں بھارتی نژاد بالیش دھنکھڑ نے 21 سے 27 سالہ لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مودی اور ان کی جماعت کے حمایتی بالیش نے ملازمت کے لیے ایک جھوٹا اشتہار دیا تھا۔جس پر متعدد خواتین نے اپلائی کیا تھا۔ جنھیں انٹرویو کے دوران نشہ آور مشروب پلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔بھارتی شہری نے نہ صرف ان خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی بلکہ ان کی ویڈیوز بھی بنائیں اور بلیک میل بھی کرتا رہا۔

بھارتی نژاد سفاک شخص کے خلاف آسٹریلوی عدالت میں 13 خواتین نے گواہی دی۔ ان میں سے 5 کا تعلق جنوبی کوریا سے تھا۔عدالت نے ٹھوس شواہد کی روشنی میں بھارتی نژاد بالیش دھنکھڑ کو 40 سال قید کی سزا سنائی جن میں سے 30 سال تک وہ پیرول پر بھی رہا نہیں ہوسکتا۔